ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 10 ماہ کے دوران 24.4 فیصد کمی
2023-06-09 13:49:38
ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 24.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 93.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.4 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 123.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اپریل میں ناروے سے ترسیلات زر کا حجم 8.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو مارچ میں 10.6 ملین ڈالر اور گزشتہ سا ل اپریل میں 16 ملین ڈالر تھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 2023-06-09 13:49:38