فیشل کریں ․․․ فریش رہیں -
2023-06-21 13:19:42
موسم گرما میں زیادہ پسینہ آنے سے چہرے کی نرمی اور ملائمت کم ہوتی جاتی ہے۔اس ضمن میں ماہرین کا خیال ہے کہ فیشل یعنی چہرے کا مساج،حفظانِ صحت کے لئے بہت ضروری ہے،کیونکہ چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور خوبصورتی کو بحال کرنے میں مساج اہم کردار ادا کرتا ہے۔عموماً خواتین فیشل کروانے پارلر جاتی ہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو گھر پر بھی فیشل کر سکتی ہیں۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ فیشل چار مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔سب سے پہلے چہرے کا مساج کیا جاتا ہے۔اس کے بعد چہرے کو بھاپ دی جاتی ہے،پھر کلینزنگ کی جاتی ہے اور آخر میں جلد کی مناسبت سے ماسک لگایا جاتا ہے۔
ایک ماہر بیوٹیشن کا کہنا ہے کہ فیشل مساج کا آغاز ہمیشہ کلینزنگ سے ہوتا ہے۔
مساج مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ چہرے کو بھاپ دینے کا ہے۔اس مقصد کے لئے پارلرز میں تو مشینیں موجود ہوتی ہیں لیکن گھر میں بھی بھاپ لی جا سکتی ہے۔وہ اس طرح کہ ایک کھلے برتن میں خوب گرم پانی ڈالیں اور اس کے اوپر چہرہ جھکا دیں،سر کو کسی تولیے سے ڈھانپ دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے اور صرف چہرے کو لگے۔چونکہ بھاپ لینے سے مسامات کھل جاتے ہیں،اس لئے آپ دیکھیں گی کہ جلد کا تمام میل کچیل صاف ہو رہا ہے۔ناک اور تھوڑی پر بلیک ہیڈز ہوں تو انہیں (Tweezer) کی مدد سے نکالیں،چہرہ صاف ہو جائے گا۔اب ڈیپ کلینزنگ کریں۔ڈیپ کلینزنگ کے لئے بازار میں کئی قسم کے اسکرب باآسانی دستیاب ہیں۔اسے چہرے پر نقطوں کی شکل میں لگائیں اور چہرے پر چند قطرے پانی ڈال کر پانچ منٹ تک مساج کریں۔
آخری مرحلہ ماسک لگانے کا ہے۔اس سے نہ صرف چہرے کے کھلے مسامات بند ہو جاتے ہیں بلکہ جلد چمکدار اور خوبصورت ہو جاتی ہے۔ماسک گھریلو طریقوں سے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔اپنی جلد کی مناسبت سے ماسک کا انتخاب کریں۔ماسک پورے چہرے پر لگایا جاتا ہے،ماسوائے آنکھوں اور ہونٹوں کے۔اس دوران نہ بات کریں اور نہ چہرے کو کوئی اور حرکت دیں۔جسم کو بالکل ڈھیلا چھوڑ کر آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں۔آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑے یا پھر نرم روئی،ٹھنڈے پانی یا عرق گلاب میں بھگو کر رکھیں۔جب ماسک خشک ہو جائے تو اسے تھوڑی سے اوپر کی جانب کھینچ کر اُتار دیں۔یہ آپ کے چہرے کی شیپ میں نکل جائے گا۔بعض ماسک ایسے ہوتے ہیں،جنہیں اُتارنے کے لئے چہرہ دھویا جاتا ہے۔اس کے لئے ٹھنڈا پانی استعمال کریں۔آخر میں چہرے پر ٹونر لگائیں۔فیشل کا عمل مکمل ہو گیا۔
ایک ماہر بیوٹیشن کا کہنا ہے کہ فیشل مساج کا آغاز ہمیشہ کلینزنگ سے ہوتا ہے۔
کلینزنگ گھر پر بھی ہو سکتی ہے لیکن بہتر ہے کہ کسی پروفیشنل سے کروائی جائے کیونکہ وہ آپ کی جلد کو بہتر طور پر جان کر درست طریقہ اختیار کرے گی۔
اس کے بعد اسکن ٹوننگ ہوتی ہے،جس میں چہرے اور گردن کے اطراف ہاتھوں کی حرکات سے خون کی گردش میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ان حرکات سے خون کی گردش میں اضافے کے ساتھ ساتھ چہرے کی چکنائی کے خاتمے میں بھی مدد ملتی ہے،جلد نرم ہو جاتی ہے اور چہرہ بہت حد تک تازہ دم ہو جاتا ہے۔مساج درج بالا ترتیب سے کریں اور ہر مرحلے کو تین مرتبہ کریں۔جب تمام مراحل مکمل ہو جائیں تو ایک راؤنڈ مکمل ہو گا۔اس طرح پانچ مرتبہ یہ عمل دہرائیں۔مساج مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ چہرے کو بھاپ دینے کا ہے۔اس مقصد کے لئے پارلرز میں تو مشینیں موجود ہوتی ہیں لیکن گھر میں بھی بھاپ لی جا سکتی ہے۔وہ اس طرح کہ ایک کھلے برتن میں خوب گرم پانی ڈالیں اور اس کے اوپر چہرہ جھکا دیں،سر کو کسی تولیے سے ڈھانپ دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے اور صرف چہرے کو لگے۔چونکہ بھاپ لینے سے مسامات کھل جاتے ہیں،اس لئے آپ دیکھیں گی کہ جلد کا تمام میل کچیل صاف ہو رہا ہے۔ناک اور تھوڑی پر بلیک ہیڈز ہوں تو انہیں (Tweezer) کی مدد سے نکالیں،چہرہ صاف ہو جائے گا۔اب ڈیپ کلینزنگ کریں۔ڈیپ کلینزنگ کے لئے بازار میں کئی قسم کے اسکرب باآسانی دستیاب ہیں۔اسے چہرے پر نقطوں کی شکل میں لگائیں اور چہرے پر چند قطرے پانی ڈال کر پانچ منٹ تک مساج کریں۔
آخری مرحلہ ماسک لگانے کا ہے۔اس سے نہ صرف چہرے کے کھلے مسامات بند ہو جاتے ہیں بلکہ جلد چمکدار اور خوبصورت ہو جاتی ہے۔ماسک گھریلو طریقوں سے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔اپنی جلد کی مناسبت سے ماسک کا انتخاب کریں۔ماسک پورے چہرے پر لگایا جاتا ہے،ماسوائے آنکھوں اور ہونٹوں کے۔اس دوران نہ بات کریں اور نہ چہرے کو کوئی اور حرکت دیں۔جسم کو بالکل ڈھیلا چھوڑ کر آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں۔آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑے یا پھر نرم روئی،ٹھنڈے پانی یا عرق گلاب میں بھگو کر رکھیں۔جب ماسک خشک ہو جائے تو اسے تھوڑی سے اوپر کی جانب کھینچ کر اُتار دیں۔یہ آپ کے چہرے کی شیپ میں نکل جائے گا۔بعض ماسک ایسے ہوتے ہیں،جنہیں اُتارنے کے لئے چہرہ دھویا جاتا ہے۔اس کے لئے ٹھنڈا پانی استعمال کریں۔آخر میں چہرے پر ٹونر لگائیں۔فیشل کا عمل مکمل ہو گیا۔
وقت اشاعت : 2023-06-21 13:19:42
تازہ ترین شوبز کی خبریں
Our Categories
Who We Are