کرسپی بروسٹ چکن بنانے کی ترکیب
2023-06-21 13:51:57
اجزاء
چکن 1/2 کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
4 لیموں کا رس 2 چائے کے چمچے
5 ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
6 سویا سوس 1 کھانے کا چمچہ
7 سرکہ 2 کھانے کے چمچے
8 لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
9 کارن فلور 1/2 کپ
10 مسٹرڈ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
11 میدہ 1 کپ
12 ٹھنڈا پانی 1 کپ
13 تیل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
- پیالے میں چکن‘نمک‘کالی مرچ پاؤڈر‘لیموں کا رس‘ادرک لہسن پیسٹ‘سویا سوس‘سرکہ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے 1/2 گھنٹے کیلئے میرینیٹ کر لیں۔
- 2الگ پیالے میں کارن فلور‘میدہ‘نمک اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
- 3دوسرے پیالے میں ٹھنڈا پانی نکال لیں۔
- 4میرینیٹ چکن کو میدے کے مکسچر میں کوٹ کر کے ٹھنڈے پانی میں 20 سیکنڈ تک رکھیں پھر میدے کے مکسچر میں دوبارہ کوٹ کریں۔
- 5فرائی پین میں تیل گرم کر کے چکن ڈال کر ڈیپ فرائی کر لیں۔
- 6سنہری ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر بن اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔
وقت اشاعت : 2023-06-21 13:51:57