ہنی چکن اسکیورز ودھ نوڈلز بنانے کی ترکیب
2023-06-21 13:53:08
اجزاء
مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) حسب ضرورت
2 لہسن (چوپ کئے ہوئے) 5 جوئے
3 ادرک (چوپ کیا ہوا) 1 انچ کا ٹکڑا
4 شہد 3 کھانے کے چمچے
5 سویا ساس 6 کھانے کے چمچے
6 لیموں 3 عدد
7 شملہ مرچ (چوکور کٹی ہوئی) 1 عدد
8 ایگ نوڈلز (اُبلے ہوئے) 2 پیالی
9 گاجر (چوپ کی ہوئی) 1 عدد
10 ہرا دھنیا (چوپ کی ہوئی) 1/2 گٹھی
11 سفید تل 1 کھانے کا چمچہ
12 تل کا تیل 6 کھانے کے چمچے
تیار کرنے کی ترکیب
- مرغی پر ادرک‘تھوڑا سا لہسن‘تھوڑا سا تل کا تیل‘شہد‘سویا ساس اور لیموں کا رس ملا کر چار گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔
- 2انہیں لکڑی کی سیخوں پر لگائیں۔
- 3فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور سیخیں اُلٹ پلٹ کر کے پکا لیں۔
- 4نوڈلز میں شملہ مرچ‘گاجر‘تل‘ہرا دھنیا‘باقی لہسن‘باقی ادرک‘باقی تل کا تیل‘شہد‘سویا ساس اور لیموں کا رس ملا کر سرونگ ڈش میں رکھیں۔
- 5اس پر اسٹکس رکھیں اور لیموں کی قاشوں سے سجا کر سرو کریں۔
وقت اشاعت : 2023-06-21 13:53:08