Login / Register

کاجو کی شاہی برفی بنانے کی ترکیب

2023-06-21 13:54:24

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

اجزاء

 کھویا 1 کلو
2 کاجو (چوپ کئے ہوئے) 125 گرام
3 زعفران 3 گرام
4 تازہ دودھ 1 چائے کا چمچہ
5 چینی 350 گرام
6 چاندی کے ورق سجانے کیلئے
7 کاجو سجانے کیلئے
تیار کرنے کی ترکیب
  1. 1دودھ میں زعفران ملا لیں۔
  2. 2کھوئے کو کڑاہی میں نرم ہونے تک پکائیں۔
  3. 3پھر چینی شامل کر کے ہلکی آنچ پر چمچہ چلاتے ہوئے چینی حل ہونے تک پکائیں۔
  4. 4اس میں کاجو ملائیں اور مزید 5 منٹ تک پکائیں۔
  5. 5پھر چولہا بند کر کے زعفران شامل کریں اور چمچہ چلاتے ہوئے ٹھنڈا کر لیں۔
  6. 6پائریکس کی ڈش پر چکنا کاغذ لگائیں۔
  7. 7اس میں آمیزہ ڈالیں اور چمچے سے سطح ہموار کر دیں۔
  8. 8اسے چاندی کے ورق اور کاجو سے سجا کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

وقت اشاعت : 2023-06-21 13:54:24