اسپیکر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا پیغام دیا گیا،اسد قیصر
2023-07-07 14:06:22
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں،ملک کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیکر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا پیغام دیا گیا ہے،اس ملک میں کون سا قانون ہے؟۔دنیا میں ہمارا تماشہ بنا ہوا ہے اور جمہوریت کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کونسی جمہوریت ہے؟ اگر آپ نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لاء اس سے بہتر ہے۔ دوسری جانب اسد قیصر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے خوشی ہے عدالت نے آج انصاف کیا اور پولیس نے تعصب کے بنیاد پر جو کیس مجھ پر بنایا تھا،عدالت نے پولیس کے مؤقف کو مسترد کر کے مجھے ضمانت دے دی۔
اگر گلگت بلتستان کا اسپیکر اسمبلی نہیں جا سکتا تو ہم کیا پیغام دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 2023-07-07 14:06:22