Login / Register

کی بورڈ پر مشتمل پفر جیکٹ برائے فروخت، قیمت 625 ڈالر

2023-08-30 13:46:11

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

 لندن: جدید تقاضوں کے فیشن سے وابستہ ایک کمپنی نے کمپیوٹر کی بورڈ پر مبنی پفر جیکٹ بنائی ہے جس کا ڈیزائن کچھ اس طرح ہے کہ ان پر تھری ڈی کیز کا گمان ہوتا ہے اور کی تعداد 54 کے قریب ہے۔
نیش فیشن کے تحت نئی کمپنی ’لیمینل ورک‘ نے سخت سردیوں کے لیے یہ واٹرپروف جیکٹ بنائی ہے۔ اس کی قیمت 625 ڈالر یعنی ایک لاکھ نوے ہزار روپے کے قریب ہے۔ یہ پھولی ہوئی پفرجیکٹ ہے جو دیکھنے میں کچھ عیجیب اور کچھ اختراعی صورت رکھتی ہے۔
اس کا پورا ڈیزائن کی بورڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آرٹ اور فیشن کا ایک نمونہ ہے اور کیز کو تھری ڈی پیڈ کی صورت میں ابھارا گیا ہے۔ سیاہ اور سرمئی (گرے) رنگت سے کییز بنائی گئی ہیں۔ دوسرا ڈیزائن ہاتھی دانت جیسا سفید ہے اور دیکھنےمیں بھلا لگتا ہے۔
چیکٹ کےاندر کی جانب نرم چمڑا لگایا ہے جو یورپ میں فاکس لیدر کے نام سے مشہور ہے۔ کئی کی بورڈ کے اندر جیبیں بھی بنائی گئی ہے جو اسے کارگو جیکٹ بناتی ہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ غیرمعمولی ڈیزائن والی جیکٹ کتنی مقبول ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 2023-08-30 13:46:11