Login / Register

96 بچوں کا باپ نوکری چھوڑ کر اپنے بچوں کی تلاش میں نکل پڑا

2023-08-30 13:48:20

ہمارے لیے دعا کریں عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

اسپرم ڈونیشن کے ذریعے 96 بچوں کے والد نے اپنے سارے بچوں کا پتہ لگانے کے لیے نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینئر ڈائلن اسٹون مِلر نے اپنے بہت 96 بچوں سے ملنے کے لیے 9,000 میل طویل سفر کا آغاز کردیا ہے۔
ڈائلن نے یہ منصوبہ اس وقت بنایا جب انہوں نے پہلی بار اپنی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی تصویر دیکھی۔ ڈائلن نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ میں اسے اپنی پہلی اولاد سمجھتا ہوں۔
ڈائلن نے ہارپر سے پہلی ملاقات اس وقت کی جب وہ صرف تین سال کی تھی اور اس وقت سے انہوں نے زیادہ سے زیادہ بیٹی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا کرنے کے لیے انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی بچت سے اپنی نئی زندگی کے لیے فنڈز فراہم کیے جبکہ وہ اس سے پہلے ہی اپنے 25 حیاتیاتی بچوں سے مل چکے ہیں۔
اگرچہ یہ ڈائلن کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی یقین سے نہیں جان پاؤں گا کہ میرے کتنے بچے ہیں۔
واضح رہے کہ 2020 میں ڈائلن اسٹون مِلر کو ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں ان کی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی والدہ نے لکھا تھا کہ یہ کینیڈین تھینکس گیونگ کا موقع ہے اور میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا خاندان آپ کا ہارپر کیلئے شکر گزار ہے۔

وقت اشاعت : 2023-08-30 13:48:20